وجئے پورکارپوریشن میں بی جے پی نے حاصل کی اکثریت،ایم آئی ایم نے کھاتہ کھولا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
وجئے پور:۔شدید مقابلے کی بنیاد بننے والے وجئےپور کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے،35 وارڈ کیلئےہونےوالے انتخابات میں بی جے پی نے17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،کانگریس پارٹی کو محض10 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے،جبکہ ایم آئی ایم نے وجئے پورکارپوریشن میں اپنا کھاتہ کھولاہے۔ایم آئی ایم کی چار نشستوں میں سے دو نشست پر کامیابی ملی ہے۔جبکہ جے ڈی ایس کو صرف ایک نشست پر کامیابی ملی ہے اور پانچ وارڈس میں آزادامیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ایم آئی ایم کے رضوانہ بانو انعامدار اور صوفیہ واٹی نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔وارڈنمبر1/سے آصف شان والے،2/آزا دامیدوار الطاف ایٹگی،3/بی جےپی کے سونیتا وڈئیر،4/جے ڈی ایس کے راجوچوہان،5/بی جے پی کے ایم ایس کرڈی،6/بی جے پی کے ملوگوڈا پاٹل،7/بی جے پی کے راہوک جادھو،8/آزاد امیدوار اشوک نیامے گوڈا،9/بی جے پی کے راج شیکھر مگی مٹھ،10/بی جے پی کی سنندا کمسی،11/بی جے پی کی وٹھل ہوسپیٹے،12/ بی جے پی کی رشمی کوری،13،بی جے پی کے دیوگری موہن،14/بی جے پی کے ہومنت گوسوامی،15/بی جےپی کے سپناکنمچنال،16/کانگریس کی انجومارمنگولی،17/آزاد امیدوار سومیترا جادھو18/ کانگریس کے دنیش ہلی19/آزادامیدوارکی نشاط نداف،20/کانگریس کے شاہین باغی،21/بی جے پی کے ملیکارجنا گدگی،22/بی جے پی کی پریمانند برادر،23/کانگریس کے محمد ناڈے والا،24/آزادامیدوارویملا خانے،25/ایم آئی ایم کی صوفیہ واٹی،26/بی جے پی کی کرن پاٹل،27/کانگریس کی شائستہ قریشی،28/ایم آئی ایم کی رضوانہ بانو انعامدار،29/بی جے پی کے وجئے کماربرادر،30/ کانگریس کے اپوپوجاری،31/کانگریس کے سدھرا بلگی،32/بی جے پی کےشیورودرپا باگلکوٹ،33/کانگریس کی آرتی شاہ پور،34/کانگریس کی مہ جبین ہورتی،35/بی جے پی کے راج شیکھر کوریوار ہیں۔واضح ہوکہ وجئے پور کارپوریشن انتخابات میں ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگنے کیلئے اسدالدین اویسی نے تشہیر کی تھی۔