اُستاد کا پیشہ بڑا باوقار اور مقدس پیشہ ہے، : بلاک ایجوکیشن افسر یل جیپا

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔تعلق کے قصبہ تیاونگی سرکاری اُردو پرائمری اسکول میں اُردو کلسٹر تعلق سطح کنڑا ،اُردو ،انگریزی ،اساتذہ کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ،اس موقع پر تیاونگی سرکاری اُردو اسکول اساتذہ و والدین کی جانب سے بلاک ایجوکیشن افسر یل جیپا کے ہاتھوں طلباء وطالبات کو یونیفارم تقسیم کے ساتھ اجلاس کا افتتاح کیا گیا ۔اپنی افتتاحی تقریب میں انہوں نےکہاکہ اُستاد کا پیشہ معاشرے میں ایک باوقار اور مقدس پیشہ ہے طلباء و طالبات جو کہ ملک قوم اور والدین کا ایک بیش قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں جو اساتذہ کے پاس ایک امانت ہوتے ہیں ،طلباء کا مستقبل روشن ہو اساتذہ اس کو اپنی ذمہ داری تصور کریں ساتھ ہی والدین کا بھی اس معاملہ میں ایک بڑا کردار ہوتا ہے ،جو طلباء اساتذہ کے پاس ہوتے ہیں اُ ن کے ساتھ اپنے بچوں سے زیادہ بہتر برتاؤ اگر اساتذہ کرنے لگیں تو بچوں کا دل بھی اساتذہ کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔
وقتا فوقتا اساتذہ طلباء کے والدیں سے بھی رابطہ رکھتے ہوئے کہ کس وقت طلباء کو کیا کرنا چاہیئے کس طرح پڑھائی میں اُن کا دل لگے اس میں والدین کیا کردار نبھا سکتے ہیں بتایا جائے اور والدین بھی بچوں پر توجہ رکھیں تو یقین سے کہا جاسکتا ہے طلباء کا مستقبل روشن ہونے میں کوئی رُکاؤٹ نہیں ہوگی ،استاد کے پیشہ سے بڑھ کر معاشرے میں کوئی اور پیشہ نہیں استاد ہمیشہ اُستاد ہی رہتا ہے ہر شعبہ میں خدمت کرنے والا فرد وظیہ یابی کے بعد سابق کہلاتا ہے مگر استاد کا پیشہ ہی ایک ایساء پیشہ ہے جہاں سابق کا گمان بھی نہیں آتا اُستاد دُنیاں سے رخصت بھی ہوتا ہے تو استاد ہی کہلاتا ہے کسی بھی سماج میں وظیفہ یا بی کے بعد اُستادکو سابق نہیں کہا جاتا ،اُستاد اپنے طلباء کے لئے ایک مثال ہوتا ہے اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ بچوں کے سامنے ایک مثالی تصور پیش کرتے ہوئے اُنہیں بہترین انداز میں سبق دین گے تو بچے خود بہ خود استاد کو اپنارول ماڈل تصور کریں گے اور قدر بھی کرین گےسماج میں معاشرے میں یہ ذمہ دار ی سب کے حصہ میں نہیں آتی یہ خالق کی عطا ہے ،آج اس اسکول طلباء کے والدین اساتذہ کے ساتھ جڑ کر یونیفارم تقسیم کر رہے ہیں تو یقینی طور پراساتذہ کی اس میں محنت ہے ،اللہ نےاستاد کو بہت ساری خوبیاں بخشی ہیں اور استاد اُن خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت کریں گے تو یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ ملک قوم اور والدین کی آرزوئیں جگمااُٹھیں گی اور پھر کوئی دیکھے گا کسی طالب علم کو تو پکار اُٹھے گا یہ فلاں اُستاد کا شاگرد ہے،ہمیں چاہیئے کہ اپنی ذمہ دارویوں کے تعلق سے کبھی کوتاہی نا برتین،ورنہ محکمہء میں تو کیسے بھی بچ تو جائین گے مگر آخرت میں ضرور حساب دینا پڑے گاخود کو اخرت میں جوابدہی کا اپنے اندر احساس پیدا کرتے ہوئے کام کرنا ہر ایک اُستاد کی ذمہ داری ہونی چاہیئے ،اجلاس میں اُردو ای سی وہ شمشاد بیگم ،چنگری کلسٹر اُردو سی آر پی سقبت اللہ،نلور کلسٹر اُردو سی آر پی آصف علی،کیرےبلچی اُردو کلسٹر سی آر پی فاضل اقبال خان ،مشاورتی اجلاس کے میزبان تیاونگی سرکاری اُردو پرائمری اسکول میر مدرس فیض الرحمنٰ،کنڑا معلمہ وجئے لکشمی ، معاؤن مُعلمہ شبینہ بانو ،معاؤن معلمہ محسنہ بانو کے علاوہ تعلق کے تینو ں اُردو کلسٹر سے تقریبا ساٹھ اساتذہ اور تیاونگی سرکاری اُردو اسکول طلباء و طالبات و والدین شریک اجلاس رہے۔