بنگلورو:۔تیزابی حملہ(ایسڈ اٹیک)سے متاثر ہونے والی خاتون نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے آج ملاقات کرتے ہوئے سرکاری ملازمت دینے کی گذارش کی جس پر وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے یقین دلایاکہ وہ جلد ازجلد اسے سرکاری نوکری دینگے۔اسی موقع پر انہوں نے اپنے سکریٹری کو احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ۔واضح ہوکہ کرناٹکا حکومت نے تیزابی حملوں سے شکار ہونے والی خواتین کو 10 ہزار روپئے کا ماہانہ وظیفہ مقرررکھاہے،اب اس میں مزید اضافہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
