شیموگہ:۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکی شیموگہ ضلع شاخ کی سرگرمیاں اب بھدراوتی ضلع کو منتقل ہوگئی ہیں ۔ بھدراوتی اس لئے ضلع بن گیا ہے کیونکہ ضلعی صدر کا آبائی مقام بھدراوتی ہے اوروہ وہیں سے ضلعی سرگرمیوں کو انجام دی جارہی ہیں ۔ ضلعی سطح پر احتجاج ہویا پھر ضلعی سطح سے میمورنڈم دینا یا پھر مذمتی بیان جاری کرنا یہ تمام کام ضلع ہیڈکوارٹر سے نہیں بلکہ بھدراوتی سے ہی انجام دی جارہی ہیں جس سے لوگوں کو گمان ہورہاہے کہ کہیں شیموگہ ضلع ویلفیئر پارٹی کی شاخ نے بھدراوتی کو ضلع بنالئے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ پارٹی کو عوام کے درمیان متعارف کرانے، سرگرمیوں کو ظاہر کرنے اور قیادت کو ثابت کرنے کے لئے ڈبلیو پی آئی کی جانب سے ضلعی سطح پر سرگرمیوں کو انجام دیا جاتا نہ کہ میں، تو، وہ اور ہمارے گاؤں میں پارٹی کو ظاہر کیا جاتا۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ پارٹی شیموگہ یا بھدراوتی کی انجمن ہے بلکہ قومی سطح پر قائم شدہ پارٹی ہے اس وجہ سے اسکا دائرہ کار بڑا ہونا چاہئے ورنہ واٹال پکشا بن کر رہ جائے گی۔ ریاستی ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس تعلق سے فوری طور پر توجہ دیتے ہوئے نہ صرف شیموگہ ضلع پارٹی کو سرگرم کریں بلکہ ہر علاقے میں اس جانب توجہ مبذول کرائی جائے ۔
