شیموگہ:۔ضلع کے ہوسنگر تعلقہ میں ایک دل دہلانےوالاواقعہ پیش آیاہے جس میں ایک بیٹی اپنے والدکی آخری دیدارمیں چند لمحے ہی گذارسکی،کیو نکہ اُسے امتحان دیناتھا۔ضلع کے ہوسنگر تعلقہ کی بی سی ایم محکمہ کے ماتحت آنےوالے اندراگاندھی ریسیڈینشیل اسکول میں ایس ایس ایل سی کی طالبہ عرشیہ منیارکے والد عابدپاشاہ منیارکوپل شہرمیں5 اپریل کی رات آٹھ بجے انتقال کرگئے تھے،اس بات کی اطلاع عرشیہ کو دی گئی،والد کے گزرنے کے صدمے کو دیکھتے ہوئے اسکول کے پرنسپال یوگیش ایچ ہیبلگیرےنے عرشیہ کا مستقبل اور والدکے ساتھ لگائو دونوں کو دیکھتے ہوئے اُسی دن رات کو عرشیہ کو لیکرہوسنگر سےوارڈن شانتانائک اور ایک خاتون ملازم سونیتا کے ساتھ 700کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے صبح 4 بجے کوپل پہنچے۔عرشیہ کے والدکا آخری دیدارکروانے کے بعد صبح پانچ بجے کوپل سے دوبارہ ہوسنگر کیلئے روانہ ہوئےا ور ٹھیک30.10 بجے امتحان گاہ پہنچے ۔ ایک طالبہ کے مستقبل اور جذبات دونوں کو اہمیت دیتے ہوئے پرنسپال اور اسکول کے عملے نے جو فیصلہ لیاتھا اُسے محکمہ تعلیم نے سراہاہے۔
