شیموگہ:۔گجرات کےسورت شہرمیں منعقدہ کووڈو مارشل آرٹس چیمپن شپ میں شیموگہ شہرسے تعلق رکھنےوالے75 کھلاڑیوں نے تمغات حاصل کئے ہیں،ان میں سے 9 کھلاڑیوں کو گولڈمیڈل اور چالیس سے زائد کھلاڑیوں کو سلور میڈل حاصل ہواہے۔کووڈواسوسیشن آف کرناٹکاکی نگرانی میں ان کھلاڑیوں نے قومی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیا ہے ۔ کووڈو اسوسیشن آف کرناٹکا کے ریاستی صدر گرانڈ ماسٹر شبیراحمدنے اس موقع پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ سے جملہ105کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی،ان میں سے75 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے جو ہمارے لئے فخرکی بات ہے۔انہوں نے بتایاکہ کووڈو جاپانی مارشل آرٹس ہے،جس میں کراٹے، کک باکسنگ،میاتھو، رسلنگ اور جوڈو بھی شامل ہیں۔ان کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو وزارت کھیل کی جانب سے وظیفے بھی دئیے جاتے ہیں،جلدہی اس آرٹس میں مہارت رکھنےو الوں کو اسپورٹس کوٹہ میں شامل کیاجارہاہے۔بھارت بھر سے سورت میں1200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جس میں شیموگہ کے105کھلاڑیوں نے بڑے بہترین ڈھنگ سے ان مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے کرناٹک کا نام روشن کیاہے۔
