ملک کا ہر چوتھا مسلمان بھکاری ہے:اکنامک سروے میں انکشاف

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

شیموگہ:(خصوصی رپورٹ):۔بھارت میں ہر چوتھا مسلمان بھکاری ہے،جی ہاں یہ سننے اور کہنے کیلئے بہت ہی تکلیف دہ بات ہے،لیکن انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ بات درست ہے۔حال ہی میں کئے گئے سینسس کے مطابق بھارت میں ہر چوتھا مسلمان سطح غریبی سے نیچے ہےاور وہ بھکاریوں کی مانندہے۔جبکہ بھارت کی جملہ آبادی میں 14.23 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے،جس میں اوسطاً 25فیصد آبادی میں سے3.7 لاکھ لوگوں کو بھکاریو ں میں شمارکیاگیاہے۔اس سلسلے میں کام کرنے والے رضا کاروں کا کہنا ہے کہ سال2011 کے سینسس میں ایسے لوگوں کو بے روزگار قرار دیاتھا،لیکن یہ معاملہ پھر سے قابلِ فکر ہوچکاہے کہ بھارت کی بڑی اقلیتی آبادی کا حصہ پوری طرح سے سرکاری اسکیموں ،سہولیات اورمنصوبوں سے محروم ہے،یاپھر انہیں محدود وسائل ہی مل رہے ہیں،جس کی وجہ سے وہ بدحالی کاشکارہورہے ہیں۔حکومت کے اعدادوشمارکے مطابق کُل 72.89 کروڑ بے روزگاروں میں سے3.7 لاکھ لوگ بھکاری ہیں،جبکہ سال2001 کے سینسس کے بعد یہ اعداد کم ہوچکی ہے۔2001 میں 6.3 لاکھ مسلمان بھکاریوں کی کیٹگری میں شمار ہواکرتے تھے۔مسلمانوں کی ایک غیر معمولی آبادی کو بھکاریوںکے زمرے میں رکھاگیاہےاور یہ تمام مذاہب میں سب سے زیادہ بھکاری رکھنے والی قوم میں شامل ہیں۔وہیں ہندوئوں کی79.8 فیصد آبادی میں سے2.68 لاکھ آبادی بھکاریوں کی ہے،عیسائیوں کی2.3،بُدھ مذہب سے تعلق رکھنے والےبھکاریوں کی تعداد0.52 فیصد،سکھوں کی0.45 فیصد اورجین مذہب سے تعلق رکھنے والے0.06 فیصداور دوسری قوموں کا 0.30 فیصد حصہ بھکاریوں کا ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مسلمانوں کے مردوں سے زیادہ خواتین کو بھکاریوں میں شمارکیاگیاہے،سوائے اُن کےجو دوسری قوموں کے درجہ بندی میں شمار کئے گئے ہیں۔سروے میں یہ43.61 فیصد مسلم مرد بھکاری ہیں،جبکہ56.38 فیصد مسلم خواتین بھکاریوں میں شمار کئے گئے ہیں۔دراصل ان بھکاریوں میں تعدادمیں اضافہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان مذاہب وگروہوں کو معقول انتظامات فراہم نہیں کئے ہیں یاپھر سرکاری ا سکیموں کی رسائی ان لوگوں تک نہیں ہوئی ہے،جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگیوں کو بھکاریوں کی زندگی میں تبدیل کرچکے ہیں۔بھارت میں بھیک مانگنا غیر قانونی ہے او ر بھیک مانگنےوالوں کو 3تا10 سال تک کی سزا بھی ہے،لیکن جب لوگ مجبوری کی حالت میں بھیک مانگ رہے ہیں تو اس کے قصوروار اُن لوگوں کو ماناجاسکتاہے جنہوں نے ان لوگوں کو بھیک مانگنے کیلئے مجبورکیاہے۔