
شیموگہ؛۔آٹو ڈرائیور مسافروں سے طئے شدہ کرایہ ہی وصول کریں،صبرکے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں،لازمی طورپر ٹرافک قوانین پر عمل کرتے ہوئے آٹورکشائوں کو صرف آٹو اسٹانڈمیں کھڑاکیاجائے۔اس بات کی ہدایت ایس پی متھون کمارنے یہاں کے آٹوڈرائیوروں کو دی ہے۔انہوں نے آج ڈی اے آرپولیس ہال میں منعقدہ نشست میں کہاکہ آٹوچالک مسافروں کے ساتھ صبرسے بات کریں،کسی بھی طرح کی بدتمیزی کرنے سے گریز کریں اور آٹو چلاتے وقت لازمی طورپر یونیفارم کا استعمال کریں۔تمام آٹو ڈرائیور کیوآرکوڈ والے نمبر ڈسپلے آٹورکشا میں لگائیں جسے پولیس محکمے کے ذریعے سے مفت میں تقسیم کئے جائینگے، ڈسپلے کارڈ کو تمام آٹو رکشائوں میں رکھا جا ئے ۔ مزید انہوں نے کہاکہ آٹو چالکوں کو ایس ایم جی نمبر دیاجائیگا،اس کےبعد ایس ایم جی نمبر والے اسٹیکر آٹورکشائوں پر لگائیں ۔ کےا یس آرٹی سی بس اسٹانڈاور ریلوے اسٹیشن کے پاس کھڑے ہونے والے آٹورکشائوں کے تعلق سے کافی شکایتیں موصول ہورہی ہیں،اگر شکایتوں کا یہ سلسلہ جاری رہاتو ایسے آٹو رکشائوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔نشست میں ڈی ایس پی،اڈیشنل ایس پی سمیت آرٹی او افسران موجودتھے۔
