شیموگہ:۔ایم ایل سی بلقیس بانونے شیموگہ شہرمیں گذشتہ دنوں جو گاندھی بازارکے چوربازارمیں آگ لگنےکی وجہ سے جن دُکانوں کو نقصان پہنچاتھا،اُن دُکانوں کاجائزہ لیااور موقع پر موجود کارپوریشن کی کمشنر ڈاکٹر کویتااوردیگر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بازارمیں مستقل طورپر سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ بازاربہت پُراناہے،یہاں پر بہت چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنےوالے تاجرہیں،اس بازارمیں جو نقصان ہواہے اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے،اگر بروقت راحت کاکام نہ کیاجاتاتو بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوسکتا تھا ۔ حکومت کے سامنے یہ تجویزرکھی جائیگی کہ اس بازارکو ہائی ٹیک بازار بنایا جائے ۔ اس موقع پر بلاک کانگریس کے صدرکلیم پاشاہ،سیدنوراُللہ وغیرہ موجودتھے۔
