پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ’لانگ مارچ‘ کے دوران فائرنگ میں زخمی

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
لاہور:۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کو گولی ضرور لگی ہے، تاہم وہ اب خطرے سے محفوظ ہیں۔ فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسپتال انتظامیہ نے ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام محمد معظم بتایا گیا ہے۔زخمیوں میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، محمد احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد، محمد عمران ، محمد فرخ، راشد محمود شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔