نابالغ بچیوں کے ساتھ زیادتی معاملہ: سنتھ مرگا شیومورتی کی عدالتی تحویل میں توسیع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چتردرگہ:۔یہاں کے آشرم میں مقیم نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کےا لزام میں پوکسوقانون کے مطابق جیل میں بند ڈاکٹر شیومورتی مرگا مٹھ کی عدالتی تحویل میں توسیع کی گئی ہے۔عدالتی تحویل کے تعلق سے ڈاکٹر شیومورتی نے جمعرات کو یہاں کے سکینڈ اڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ میں حاضری کے دوران اپنی ضمانت کی عرضی دائرکی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے جج بی کےکوملا نے سوامی عدالتی تحویل میں توسیع کی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے کے اے 2وارڈن اور اے3 پرماشیویا کی عدالتی تحویل میں بھی توسیع کی گئی ہے ۔