داونگیرے:۔کانگریس ٹکٹ کے لئے پارٹی میں عمر کی کوئی قید نہیں۔کانگریس پارٹی میں اتالیق کمیٹی بھی نہیں ان خیالات کا اظہار کےپی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کیا ۔بی جے پی میں سینئر سیاستدان یل کے اڈوانی اور دوسروں کو اتالیق کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے متحرک سیاست سے دور رکھا گیا ہم نے92 سال عمر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا ساتھ رکھا ہے وہ دوسروں سے زیادہ چل پھرتے ہیں حلقہ میں تمام بھوتھ پر وہ حاضری دیتے ہیں اس لحاز سے آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے الیکشن میں داونگیرے جنوب سے سینئر کانگریس لیڈر رکن اسمبلی داونگیرے جنوب ڈاکٹر شامنورشیوشنکرپاکی امیدواری سے متعلق ہری جھنڈی دکھائی گئی مزید یہ کہ ہم اپنے ماں باپ کوعمر کے آخری وعت میں گھر سے باہر نہیں ڈالتے اور اس طرح کا موقع بھی ہم نہیں سکتے۔
