پولیس کانسٹیبل کے عہدوں پر فائزہونے کیلئے عمرمیں توسیع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔کرناٹکاپولیس میں تقرری پانے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کو کرناٹکا حکومت نےایک خوشخبری سُنائی ہے۔سیول پولیس کانسٹیبل کے عہدوں کی بھرتی کیلئے خواہشمند نوجوانوں کی عمرپہلے27 سال تک محدودتھی لیکن کوویڈکی وجہ سے ہونے خلاء کو دور کرنے کیلئے حکومت نےایک سال کیلئے عمرکی حدمیں تبدیلی کی ہے۔سیول پولیس کانسٹیبل ، سی اے آر،ڈی اے آرمیں عہدوں کی بھرتیوں کاسلسلہ شروع کیاگیاہے،اس وقت سی اے آر اور ڈی اے آراورڈی اے آر پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے جملہ3484 عرضیاں طلب کی گئی ہیں،ان میں سے1591عہدوں کوپُرکرنے کیلئے ایک سال کی عمر بڑھائی گئی ہے،اسکے علاوہ عرضیاں دینے کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے عمرکی حد25 سال برائے جنرل کیٹگیری تھی ،جسے بڑھاکر27 سال کی گئی جبکہ او بی سی اورایس سی کیلئے27 سال مقررکی گئی تھی،اب یہ حد بڑھاکر29 سال کی عمر مقررکی گئی ہے اورایس ٹی اور بی ٹی کیلئے عمرکی حد32 سال کی گئی ہے ، جو نوجوان ایس ایس ایل سی امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں وہ ڈی اے آر اور سی اے آر عہدوں کیلئے عرضیاں دے سکتے ہیں جبکہ پی یو سی میں پاس ہونے والے امیدوار سیول پولیس کانسٹیبل کیلئے عرضیاں دےسکتے ہیں۔بتادیں کہ سی اے آر یا ڈی اے آر ریزرو پولیس ہوتی ہے،اس محکمے میں نوکری حاصل کرنے والے نوجوانوں کو فنگر پرنٹس،ڈاگ اسکواڈ ،گن میان اور ڈرائیورکے ساتھ ساتھ پولیس افسروں کے دفتروں میں کام کرنے کا موقع دیاجاتاہے،اس کےعلاوہ ضرورت پڑنے پر انہیں ایمرجنسی موقعوں پر خدمات کیلئے لیاجاتاہے۔جبکہ سیول پولیس کانسٹیبلس تھانوں میں ڈیویٹی انجام دیتے ہیں اوریہی کانسٹیبلس کرائم برانچ،اسپیشل برانچ،اسکواڈ،پولیس تھانوں میں ڈیویٹی کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔نوکری حاصل کرنے والے نوجوانوں کو پہلے سال ہی35000 روپئے تک کی تنخواہ ہوتی ہے،اس کے بعد ان کاپروموشن سب انسپکٹر رینک تک ہوتاہے،جن کی تنخواہ1لاکھ20 ہزار روپئے تک ہوتی ہے۔عرضی دائرکرنے کیلئے کرناٹکا اسٹیٹ پولیس کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کریں۔