ریاست بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے کانگریس ذمہ داررہی ہے:چنبسپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ریاست میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے کانگریس پارٹی ذمہ دار رہی ہے،مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کانگریس نے ہمیشہ اس پالیسی کو اپنایاہے،فسادات کیلئے کانگریس ذمہ دارہے نہ کہ بی جے پی اس کے پیچھے رہی ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی لیڈر ایس این چنبسپا نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کو سچ بولنے کی عادت نہیں ہے اور نہ ہی سچ کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔1933اور1947 میں شیموگہ میں جو فسادات ہوئے تھے اُس وقت شیومورتی سمیت کئی ہندوئوں کاقتل ہوا تھا ،لیکن اس تاریخ کو کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر نہیں جانتے اور نہ ہی اس وقت ایشورپا رکن اسمبلی تھے اور نہ بی جے پی کاوجود تھا،ایسے میں کیسے بی جے پی پر کانگریس الزام لگاسکتی ہے۔کبھی بھی ہندوئوں نےمسلمانوں کا قتل نہیں کیاہے،بلکہ مسلمانوں نے ہندوئوں کا قتل کیاہے،اگر دم ہے تو سندریش مسلمانوں کو غنڈہ کہہ کر بتائیں۔مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کانگریس پارٹی اس طرح کے الزامات عائدکرتی ہے،دراصل سیکولرزم کے معنی ہی کانگریس کو نہیں معلوم ہے،جبکہ بی جے پی ہمیشہ یکسانیت اورانسانیت کاجذبہ پیداکرتی رہی ہے،کم ازکم اب تو کانگریس پارٹی جھوٹ کہنا چھوڑ دے۔شیموگہ میں گووندراج کے قتل سے لیکر ہرشاکے قتل تک ہندوئوں کاہی قتل ہوتارہاہے،فسادات برپاکرتے ہوئے کانگریس نے ہمیشہ ووٹ بینک مضبوط کیاہے،مزید انہوں نے کہاکہ شیموگہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی بات کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے جبکہ پچھلے75 سالوں سے جوکام کانگریس پارٹی نے نہیں کیاہے اُس کام کو بی جے پی نے انجام دیاہے۔