شیموگہ:۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی طو رپر فٹ پاتھ پر تجارت کرنےوالوں کے خلاف تیسرے دن بھی آپریشن جاری رہا اور مناسب کارروائی کی گئی۔جس کے پیش نظر امیر احمد سرکل کے قریب سلطان مارکیٹ میں فٹ پاتھ پررکھے تجارت کے سازوسامان پر کو خالی کرنے کیلئے کارپوریشن کے اہلکاروں نے کارروائی کی اورشام تک خالی کرنے کیلئے احکامات جاری کئے،جبکہ کچھ تاجروں نے رضاکارانہ طور پرفٹ پاتھ پر رکھے ہوئےسازوسامان کوخالی کر دیا۔
