چاند اور مریخ کے بعد اب وینس سیارے پر اسرو کی نظر، چندریان 3 کے بعد بھیجیں گی ایک اور خلائی گاڑی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔چاند اور مریخ (مارس) مشن کے بعد اسرو اب وینس سیارے کے تجزیہ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس سے پہلے اگلے سال چندریان-3 کو بھیجا جائے گا۔ یہ چاند پر ہر وقت رہنے والے کالے سایہ کا جائزہ لے گا۔ اس کے لیے اسرو جاپانی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جیکسا) کی مدد لے گا۔ وہیں، چندریان-3 کے بعد اسرو کا اگلا مشن وینس پر خلائی گاڑی بھیجنے کا ہے۔ اس میں بھی جاپان کی مدد لی جائیگی۔اترانچل یونیورسٹی میں منعقد آکاش تتو کانفرنس میں  نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ لائیڈ سائنس کی جسمانی تحقیق لیبارٹری (پی آر ایل) احمدآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انیل بھردواج نے کہا کہ آسمان میں چل رہی ہلچل پر ہندوستان نظر بنائے ہوئے ہے۔ سال 1975 میں پہلا سیٹلائٹ آریہ بھٹ چھوڑنے کے بعد ہندوستان نے اسپیس سائنس کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ ڈاکٹر انیل بھردواج نے کہا کہ آج ملک اس میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ مستقبل میں ہم وینس اور سورج کے مطالعہ کے لیے خود کی تکنیک تیار کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسپیس ایجنسی نے مریخ سیارے کا ایک بار پھر جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وہیں، چاند کے اندھیرے والے علاقے کا جائزہ لینے کے لئے مشن چندریان-3 کے تحت اسرو کی جانب سے تیار لینڈر اور روور کو جاپانی اسپیس ایجنسی کی مدد سے آربٹ میں قائم کیا جائیگا۔ یہ چاند کے جنوبی مدار کے پاس منصوبہ کے مطابق لینڈنگ کریگا۔ اس کے بعد روور چاند کے اندھیرے والے علاقے کا سفر کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی ہے۔