شیموگہ:۔ حکومت کسانوں کی زمین اور دیگر معلومات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنے کیلئے ای گورننس پورٹل کے تحت کسانوں کا رجسٹریشن کرواتے ہوئے اسکے ذریعہ سے کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے لیےتمام بینکوں کو پیش رفت کرنے کی صلاح ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی نے بینک افسران کو دی ہے۔وہ آج ضلع پنچایت ہال میں ڈسٹرکٹ بینکرس کیلئے منعقدہ ڈی سی سی ۔ ڈی ایل آرسی نشست میں صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بینکوںکو چاہئے کہ وہ فروٹ پورٹل پر رجسٹر کروائیںجو کہ کسانوں کو قرضےکی سہولت کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہےاور کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے خود قرض حاصل کریں۔ سی ای او نے پیش رفت کے جائزے کے دوران کہا کہ ستمبر کے آخر تک ضلع میں 18618 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ مارچ کے آخرتک 16612 کروڑ روپئےڈپازٹ ہوئے ہیں۔ جس کی شرح فیصد75.16کے تحت ترقی سامنے آئی ہے۔ کینرا بینک 544560لاکھ روپئےڈپازٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ایس بی آئی392735لاکھ روپئے ڈپازٹ کے تحت دوسرے نمبر پر ہےاور ڈی سی سی بینک تیسرے نمبر پر ہے۔ اور سی ڈی ریشو والے بینکوں کو اپنا سی ڈی ریشو بڑھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی قرضوں کی تقسیم میں تمام بینکوں کی پیش رفت میں سرد مہری پیدا ہوئی ہے اور بینکوں کو زراعت، تعلیم اورایم ایس ایم ای کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کی ضرورت ہے۔بینکوں کو کسانوں کے قرضوں اور ایم ایس ایم ای کی سہولیات کے معاملے میں کسی طرح کی تکنیکی یا دیگر مسائل کو حل کرتے ہوئےمقررہ وقت میں ترقی کے ہدف کو پہنچنے اوراگر مقررہ وقت میں ہدف کو پورا کرنا ممکن نہیں ہواتو بینکوں کو اس پر تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ آج کی ڈی سی سی۔ ڈی ایل آرسی کی مخصوص میٹنگ میںغیر حاضر رہنے والے بینک افسران کے نام نوٹس جاری کرنے پر سی ای اونے ڈسٹرکٹ مینیجر کو مشورہ دیا ہے۔نشست میں ضلعی رجسٹرار ہیماگریش نے فروٹ پورٹل کے بارے میں جانکاری دی۔ نبارڈ بینک کے ڈی ڈی ایم روی، کینرا بینک کے علاقائی منیجر سندیپ راؤ ، لیڈ بینک منیجر یتیش اور ڈسٹرکٹ بینک کے افسران بھی موجود تھے۔
