
یموگہ (انقلاب نیوز بیورو) :پہلے ہمارے کارکنوں کو کوئی مارتا تھا تو واپس مارنے کی ہم میں طاقت نہیں تھی لیکن اب ہماری طاقت بدل گئی ہے، اگر کوئی ہمیں ہاتھ لگاتا ہے تو جسطرح سے وہ مارے گا اسی طرز پر جواب دینے اور ایک کے بدلے دو کو مارنے کی طاقت بی جے پی کے پاس ہے، ہم اپنے کارکنوں کو بھی یہی نصیحت کرتے ہیں کہ ایک کے بدلے دو کو نکالیں۔ یہ بات کوئی غنڈہ یا موالی نہیں بلکہ کرناٹک کے پنچایت راج وزیر کے یس ایشورپا نے کہی ہے ۔ انہوں نے آج یہاں بھاجپا کارکنون کی نشست میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب لاکھوں لوگ بھاجپا کے ساتھ ہیں، پہلے مٹھی بھر لوگ ہندوتوا کی تقریبات میں آیا کرتے تھے اب لاکھوں کا مجموعہ بغیر بلائے جمع ہوجاتا ہے۔ پہلے ہمارے کارکنوں کا قتل ہوتا تھا تو ہمیں صبر سے رہنے کی ہدایت دی جاتی تھی لیکن اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کہا جارہا ہے اور ایک کے بدلے دو نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس وجہ سے اب بی جے پی کے آڑے آنے سے لوگ ڈرتے ہیں
