ہر متوسط فرد کو گھر دلانا میرا عزم ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:وزیر نگران کار کے ایس ایشورپا نے عزم کیا ہے کہ وہ ہر ایک مزدور و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہر فردکیلئےگھرکا انتظام کریںگے۔ انہوں نے یہ بات شہر کے گووندپورہ میںکارپوریشن ، آشریا کمیٹی کےاشتراک سے تعمیر کردہ ایک ماڈل ہوم کاجائزہ کرنے والے پروگرام کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور ایم ایل اے میں نےاپنی پہلی میعاد کے دوران ، ویروپنا کوپہ میںسپاری منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے 600 مکانات تعمیر کیے تھے۔وزیر ایشورپا نے کہا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ شیموگہ شہر میں رہنے والے ہرغریب خاندان کوگھروں کا انتظام کرنے تک میں بیکار بیٹھوںگا۔اس وقت گووند پورہ میں ازسرے نو3000 ہزارمکانات کی تعمیرکی جارہی ہے۔ جس میںصارفین کو اس کالونی میں، بجلی پانی سمیت پارک کے ساتھ 125 بلاک کی تعمیرکرنے کی توقع کی ہے۔ اسی طرح ٹینڈر کے ذریعہ باقی مکانات کی بھی تعمیر کی جائےگی بعدازاں لاٹری کےذریعہ مکانات کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کی معلومات دی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ معذور افراد اور بزرگ اشخاص کو نچلی سطح کا گھر مختص کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مکانات کا جائزہ لینے کیلئے صارفین کیلئے مفت بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نےصارفین سے گذارش کی کہ اگر تعمیری کاموں میں کسی طرح کی کمی محسوس ہورہی ہو یا خامی دکھائی دے تو پہلے ہی اسکی اطلاع افسران تک پہنچادیں بعدازاں کسی طرح کی شکایت کو قبول نہیں کئے جانے کی بھی بات کہی۔وزیر موصوف نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ موجودہ تعمیری کاموں کے علاوہ 1836 نئے مکانات گوپی شیٹی کوپہ میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ جس کیلئے خواہشمند افراد کی جانب سے عرضی داخل کرنے پر مطلع کیا ہے۔ اس موقع پر صارفین نے مکانات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر نگران کار سے گذارش کی کہ مکانوں میں ایک خدا کے گھر کی تعمیر اور باورچی خانوں میں شیلف لگانے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ گووند پورہ میں تعمیر کئے جارہے 2Gماڈل کے مکانات کو مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور بینکوں کے اشتراک سے تعمیر کیا جارہا ہے جس کیلئے مزید 3 سال کاوقت درکار ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اگلے 3 سالوں میں مکانات کی تعمیر مکمل کرتے ہوئے منظم کالونی صارفین کے حوالے کرنے کا وزیر موصوف کے ایس ایشورپا نے یقین دہانی کی ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا،مئیر سونیتا انپا، ڈپٹی مئیر شنکرگنی، سوڈا صدر جیوتی صدرپرکاش، آشریہ کمیٹی کے صدر ایچ شری دھر سمیت دیگر موجودتھے۔