نابالغ بچے کی بائک سواری پرعدالت نے عائدکیا25 ہزار روپئے کا جرمانہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

تیرتھ ہلی:۔تیرتھ ہلی پولیس تھانے کے حدودمیں وینائکا ٹالکیس کے قریب ایک 16 سالہ نابالغ لڑکے نے بغیر ہیلمٹ اور بغیر رجسٹریشن کرائی گئی بائک چلاکر ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عدالت نے بائک مالک پر 25 ہزار روپئے کا جرمانہ عائدکیاہے۔نابالغ لڑکے کوبائک چلانے کا موقع دینے والےلڑکے کے والد اور بائک مالک آصف باشاہ(46)کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ دائرکی تھی جس کے تحت پرنسل سیول جے ایم ایف سی کورٹ تیرتھ ہلی کے جج نے اس پر25ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔