سرکاری ملازمین کو خوشخبری،ساتویں پےکمیشن کی تشکیل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پچھلے کئی سالوں سے زیر مطالبہ ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کیلئے آخرکار سی ایم بسواراج بومئی نے منظوری دے دی ہے۔ ریاست کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ودیگر سہولیات کیلئے ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کرتے ہوئے بتایاکہ اس کمیشن کی صدارت سابق چیف سکریٹری سدھاکررائو کرینگے۔انہوں نے بتایاکہ پچھلے کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا مطالبہ تھاکہ ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کی جائے،اس کے مطابق نومبرکے اواخر تک کمیٹی کام کرنا شروع کردیگی۔