شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ کرناٹکا اردو اکاڈمی بنگلور اور انجمن ترقی اردوہند شاخ شیموگہ کے اشتراک سےاستاذالشعراء محمد یعقوب بیگانہ دھرم کوٹوی کی یاد میں ” یادِ بیگانہ” کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام بروز اتوار بتاریخ 10 اکتوبر کی صبح 30:10 بجے بمقام مسلم ہاسٹل فنکشن ہال شیموگہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی کرناٹکا اردو اکاڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس، اجلاس میں شعری مجموعہ "پیداوپنہاں”کا رسم اجراء بدست اقبال حبیب سیٹھ، سرپرست انجمن ہذٰا ومالک سونا ہونڈا، مقررین میںپروفیسر م۔ پ۔ راہی ،اعزازی معتمد انجمن ہذاٰ ، سابق صدرشعبہ اردو جامعہ کوئمپو وسابق صدر انجمن ہذاٰپروفیسر سی۔ سید خلیل احمد، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ کوئمپو وسابق صدرا نجمن ہٰذا، پروفیسر سید شاہ مدارعقیل، موجود ہونگے، اجلاس کی صدارت محمد عابداللہ اطہر، وظیفہ یاب پرنسپل صدر انجمن ہٰذا نبھائیںگے۔ پہلی نشست دوپہر 20:12 بجے شروع ہوگی جس میں ڈاکٹر محمد نصراللہ خان اور ثریابیگم اپنا مقالہ پیش کریںگے۔ دوسری نشست بوقت 50:12 بجے کو شروع ہوگی جس میں ڈاکٹر حافظ عمران اور ڈاکٹر سیدہ نازنین اپنا مقالہ پیش کریںگے۔ بعدازاں نماز اورطعام کیلئے وقفہ دیا جائیگا اور وقفہ کے بعد شعری نشست (مشاعرہ) کا اہتمام دوپہر3 تا 5 بجے رکھا جارہا ہے۔ خواتین کیلئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے آپ سے شرکت کی پرخلوص گذارش کی گئی ہے۔
