ریاست میں7جون کو ختم ہوسکتاہے لاک ڈائون ; یڈی یورپانے دیا اشارہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلور:۔کرناٹک حکومت 7 /جون کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں کوویڈ۔ 19 کے معاملات میں کمی واقع ہو رہی ہے تو پھر ریاستی حکومت آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو دور کرنے کا عمل شروع کردے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا نے مبینہ طور پر سرکاری عہدیداروں اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیوں میں نرمی کے لئے روڈ میپ تیار کریں۔ اسی کے ساتھ ہی ماہرین نے بتایا کہ اَن لاک کرنے کا امکان3-4 مراحل میں کیا جاسکتا ہے۔کوویڈ۔19 کلینیکل پینل کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سچیدانند نے کہاکہ توقع کی جا رہی تھی کہ دوسری لہر جون کے آخر میں ختم ہوسکتی ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم توقع کرسکتے ہیں کہ یہ لہر بہت کمزور ہوجائے گی۔” اسی دوران ڈاکٹر ایم کے سدرشن نے کہا ”انلاکنگ گذشتہ سال کی طرح ہوگی۔ لوگوں کو انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔”اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں Peak week یکم/ مئی سے سے7مئی تک کوویڈ کے اعداد و شمار کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 27 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان بنگلور میں16893 معاملات رپورٹ ہوئے، جو 24 اور 30/اپریل کے درمیان بڑھ کر 141115ہو گئے۔ یکم اور 7 مئی کے درمیان 115722 معاملے ہوئے۔ اس کے بعد سے روزانہ کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 15 اور 21 مئی کے درمیانی ہفتے میں 74532معاملے درج ہوئے۔ یہاں کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر اشوتھ نارائن نے کہا، ہمیں موجودہ اور متوقع تیسری لہر کے لئے ضروری اپنے طبی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہئے۔ اس وقت لاک ڈاؤن کو اٹھانے کے بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی۔