داراصلاح اسکول تریکرے میں عالمی یوم اردو کاکامیاب انعقاد

اسٹیٹ نیوز
تریکرے:۔ داراصلاح انگلش اسکول تریکرے میں عالمی یوم اردو کےتعلق سےجلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ جلسے کی صدارت داراصلاح اسکول کے صدر عادل پاشاہ نے کیا ۔مہمان خصوصی شیخ جاوید امیر مقامی جماعت اسلامی تریکرےاور مفتی جمیل احمد خطب و امام مسجد معراج تھے ۔جلسے کا آغاز سید اسد طالب علم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا طلبہ و طالبات نے حمد نعت قومی ترانہ قومی گیت اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اشعار کے کئ پروگرام پیش کیے مفتی جمیل احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہم سب کی مادری زبان ہے طلبہ و طالبات کو اردو میں بات کرتے ہوئے شرمانا نہی چاہئے بلکہ انتہائی شوق کے ساتھ اردو میں بات کرنا چاہتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کی اپنی ایک مٹھاس ہے ۔شیخ جاوید امیر مقامی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ہے اسی حوالے سے دنیا بھر میں آج کے دن کو 9 نومبر کو عالمی یوم اردو  منایا جاتا ہے ۔انہوں نےکہا  اردو ادب پر کافی لوگوں نے اپنے خدمات انجام دی ہیں ۔شہر تریکرے میں کرناٹک کے مشہور شاعر  گوہر تریکیروی ۔مشہور و معروف افسانہ نگار  اصغر علی چکمگلوری اعجاز احسنی  مولوی نیاز حسین وغیرہ نے اردو ادب کیلئے اپنے خدمات انجام دیں ہیں ۔آخر میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے داراصلاح اسکول کے صدر عادل پاشاہ نے کہا کہ اردو پڑھنا لکھنا بے حد ضروری ہے اس زبان میں اسلام کا کافی لٹریچر ہے اردو زبان پر ہمیں فخر محسوس کرنا چاہتے آخر میں مفتی جمیل احمد کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا ۔طلبہ حرمہ ارم بنت ادریس اصغر اور حرمین بنت التمیش نے با خوبی علامہ محمد اقبال کے اشعار کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دے ۔جلسے میں داراصلاح اسکول کے ہیڈ مسٹرس ٹیچرز اور داراصلاح اسکول کے ذمہ دار کوثر پاشاہ محمد تحصیل کے علاوہ کئ والدین جلسے میں شریک رہے۔طلبہ و طالبات کو الگ الگ شعبوں میں انعامات سے نوازا گیا ۔