چکمگلور: آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فورم چکمگلور کی جانب سے ابتداء ہی میں کورونا سے متاثر افراد کا پتہ لگانے اورعوام کو ابتدائی مرض میں سانس کی تکلیف محسوس کرنے اورفوری طور پر جانچ کرنے کیلئے ڈھائی لاکھ روپئے کے 200 پلس آکسی میٹر کی تقسیم بدست آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فارم کے ملکی صدرنصیر احمد تقسیم عمل میں یہ آکسی میٹر شہر کے ہر محلے کے خدمتگاروں ، مساجد کے ذمہ داروں اور مندروچرچ کے ذمہ داروں کو تقسیم کئے گئے تاکہ وہ محلوں میں عوام کی کوویڈ کی بیماری کو ابتداہی میں جانچ کرکے فوری طور پر پتالگاسکیں ۔ صدرنصیر احمدنے یہ آکسیجن میٹرکو اپنے ذاتی رسوخ استعمال کرتے ہوئے پونہ کی ایک بزنس کمپنی نے آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فارم کی خدمات کے پیش نظر عطیہ میں حاصل کئے ہیں جس کیلئے صدر نے انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا اورنگ زیب عالمگیر ،ریاستی سکریٹری عبدالرحیم، کنوینئر اصغر علی، احتشام قریشی رکن اورشہر کے تمام مسلم خدمتگارحاضر تھے۔
