بیدر،بھدراوتی،رام نگر،گڑی بنڈے،بلاری اور مڑکیری میں بی جے پی کی شرمناک ہار
شیموگہ:۔ (انقلاب نیوز بیورو):ضلع کے تیرتہلی ٹاؤن پنچایت اور بھدرواتی میونسپل کاؤنسل انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہوچکا ہے اور کانگریس پارٹی اقتدار پر قابض ہونے جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تیرتہلی ٹاؤن پنچایت انتخابات میں 15 وارڈز میں سے 9 وارڈ پر کانگریس اور 6 وارڈز میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔یہاں وارڈ نمبر 1 سے سوپوگڈے راگھویندرا، بی جے پی، وارڈ نمبر 2 کے یتیراج، بی جے پی ۔ وارڈ. نمبر 3 کے دتننا کانگریس، وارڈ نمبر 4 کے نمرتا کانگریس، وارڈ نمبر 5 کے سوشیلا شیٹی کانگریس، وارڈ نمبر 6 سے بی جے پی، وارڈ نمبر 7 سے کانگریس کے جئے شیٹی، وارڈ نمبر 8 اے بی، جے پی کے گنیش، وارڈ نمبر 9 کے سندیش جاؤلی بی جے پی امیدوار، وارڈ نمبر 10 کے کانگریس امیدوار گنپتی، وارڈ نمبر 11 سے کانگریس امیدوار، وارڈ نمبر 12 سے بی جے پی کی بابی رویش، وارڈ نمبر 13 سے گیتا رمیش، وارڈ نمبر 14 سے منجولا ناگیندر کانگریس اور وارڈ نمبر 15 سے اسعدی نے کامیابی حاصل کی ہے۔دوسری جانب ضلع کے شیموگہ کارپوریشن کے بعد بڑی میونسپل کائونسل میں شمار ہونے والے بھدراوتی کاؤنسل کے نتائج بھی آچکے ہیں اور یہاں پر بھی کانگریس کا اقتدار پر آنا طئے ہوچکاہے۔کانگریس کے 18،جے ڈی یس کے 11،بی جے پی کے 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں کانگریس سے وارڈ نمبر 2 سے جے سی گیتا، وارڈ نمبر 3 کے جارج، وارڈ نمبر 6 سے آر شریس، وارڈ نمبر 7 سے بی یم منجوناتھ، وارڈ نمبر 8 سے بشیر احمد، وارڈ نمبر 11 سے منی، وارڈ نمبر 12 سے کے سدیپ، وارڈ نمبر 13 سے انوسودھا موہن پھلنی، وارڈ نمبر 14 سے بی ٹی ناگراج، وارڈ نمبر 17 سے ٹیپو سلطان، وارڈ نمبر 18 سے محمد یوسف نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ سابق میونسپل صدر اور رکن اسمبلی بی کے سنگھمیش کے بھائی بی کے موہن نے 22 ویں وارڈ، بی وائی سروامنگلا نے 26 ،کانتراجو نے 28 ویں وارڈ، 30 ویں وارڈ سے سید ریاض، 34 ویں وارڈ سے لتا چندرشیکھر، 35 ویں وارڈ سے سی شروتی نے کامیابی حاصل کی ہے۔جن وارڈوں میں جنتادل سیکولر کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے وہ اس طرح سے ہیں ۔ وارڈ نمبر 15 کے یم منجولا، وارڈ نمبر1 ریکھا، وارڈ نمبر 19 بسواراج، وارڈ نمبر 20 جئے شیلا، وارڈ نمبر 21 وجئے یم، وارڈ نمبر 23 کے پی پریما، وارڈ نمبر 24 کوٹریشور راؤ، وارڈ نمبر 25 ادئے کمار، وارڈ نمبر 27 روپا وتی، وارڈ نمبر 31 پللاوی، وارڈ نمبر 32 سویتاہیں۔بی جے پی سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام اس طرح سے ہیں ۔وارڈ نمبر 4 انوپما، 5ششی کلا، 10 انیتاملیش، 16 کدیریش ہیں ۔جملہ دونوں ہی بلدیاتی اداروں میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بی جے پی کو شکست صرف بھدراوتی اور تیرتھ ہلی میں نہیں ملی بلکہ رام نگرمیں بھی اُسے شکست کھانی پڑی۔یہاں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ جے ڈی ایس کو بھی شرمندگی کاسامنا کرناپڑاہے،کیونکہ یہ علاقہ جے ڈی ایس کیلئے موثرماناجاتاہے۔کمارسوامی اور انیتا کمارسوامی کیلئے یہ ایک جیت کاسوال تھا لیکن یہاں انہیں بُری طرح سے شکست کھانی پڑی ہے،کانگریس کے 19 اراکین اس حلقے سے کامیاب ہوئے جبکہ11 جے ڈی ایس کے اراکین اور ایک ایس ڈی پی آئی کاکارکن کامیاب ہواہے۔یہاں پر بی جے پی کو اپنا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں ملا۔اسی طرح سے چکبلاپورضلع کے گوڑی بنڈے ٹائون پنچایت کے انتخابات میں بھی کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی،11 وارڈ کے انتخابات میں6 وارڈوں پر کانگریس ،دو پر جے ڈی ایس اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،یہاں پر بی جے پی کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں دیاگیا۔بیدرمیونسپل کائونسل کے15 مقامات پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے،جملہ32 وارڈوںکے اس میونسپل کائونسل میں ایک وارڈ میں بغیر انتخابات میں الیکشن ہوا،جبکہ دو وارڈمیں انتخابات کیلئے عدالت کی روک لگی ہوئی ہے۔یہاں پر کانگریس کو15،بی جے پی کو 8،جے ڈی ایس کو7،ایم آئی ایم کے2،عام آدمی پارٹی کے ایک امیدوار کو کامیابی ہاتھ لگی ہے۔
