روڈی شیٹر بچہ گرفتار اور 53 مقدمات درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم

شیموگہ:ضلع کے ایک تاجر کو جان کی دھمکی دینے کے معاملے میں مفرور شاطرغنڈہ رائوڈی شیٹر ، شیموگہ کے ٹیپو نگر کا ساکن ملزم بچہ عرف بچن(29)کو ممبئی سے گرفتار کرلیا گیاہے۔ مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ضلعی پولیس نے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔بلآخر 22 نومبر کو ممبئی میں اس شاطر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بقیہ اسکے ساتھی بسونگوڑی کے ساکن محمد توحید(19) ، محمد بلال(21) کو شیموگہ میں ہی گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے سپردکیا گیا تھا۔ ملزم بچہ پر قطاروں کی شکل میں مقدمات درج ہوئے ہیں۔ شہر کے متعدد پولیس اسٹیشنوں میں 53 مقدمات دائر ہوئے ہیں۔ تنگانگر تھانے میں اس ملزم کے خلاف 50 مقدمات دائر ہیں۔ غندہ بچہ نے نہ صرف شیموگہ میں بلکہ ریاست کے متعدد اضلاع میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ قتل، دھمکی، جان لیوا حملے، لوٹ مار، ہتھیاروں سے زخمی کرنا، ڈکیتی سمیت کئی مقدمات کی فہرست اس کے سربندھی ہوئی ہے۔