ایل کے جی یو کے جی سمیت تمام اسکول کھولنے کیلئےریاستی حکومت نے جاری کئے احکامات

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو: ۔کرناٹک حکومت میں 8 نومبر سے ایل کےجی ،یو کے جی سمیت تمام پرائمری اسکولوں کو کھولنے کیلئےریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے محکمہ ثانوی تعلیم کے ذریعہ حکومت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے جمعہ تک صبح 30.9بجے سے شام30.3 بجے تک جماعتیں چلائی جاسکتی ہیں۔ریاست میں کورونا معاملات کی شرح 2فیصد سے کم ہونے کے سبب بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے۔اس لئے جن اضلاع میں کوویڈ کی شرح 2فیصد سے کم ہے وہاں پر ایل کے جی، یوکے جی، آنگن واڑی کی جماعتوں کو شروع کیا جاسکتا ہے۔ اسکولوں کے آغاز سے قبل کمروں کو مکمل سینٹائز کرنا ہوگااور بچوں کیلئے سوشیل ڈسٹینس کے علاوہ والدین کی اجازت بھی لازمی ہوگی۔