بنگلورو:۔پولیس کانسٹیبلس کو حراساں کرنے کاالزام جھیل رہی آئی پی ایس افسر نشاء جیمس کا تبادلہ کیاگیاہےا ور انہیں انٹرنل سیکوریٹی ڈیپارٹمنٹ(آئی ایس ڈی )کے ایس پی کے عہدےپرفائز کیا گیا ہے ۔سال2012 پیاچ کی آئی پی ایس افسر نشاء جیمس پچھلے تین سالوں سے بنگلورو کمشنر آفیس میں ڈی سی پی( اڈمن) کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھیں،مگر پچھلے دنوں ان پر اس بات کا الزام لگایاگیاتھاکہ وہ پولیس کانسٹیبلوں کو حراساں کرتی ہیں،اس الزام کے ظاہرہونے کے بعد انتظامیہ امورکے اے ڈی جی پی ڈاکٹر ایم اے سلیم نے ان کا تبادلہ کیاہے۔اس کے ساتھ ہی شیموگہ میں بطور ایس پی خدمات انجام دینے کے بعد عہدے کےانتظارمیں رہنےو الے آئی پی ایس افسر بی ایم لکشمی پرسادکو نشاء جیمس کے عہدے پر فائزکیاگیاہے اور انہیں فوری طورپر اپنی ذمہ داری لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
