یوجی سی اسکیل والوں کو بھی ڈی اے میں اضافہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔یوجی سی،آئی سی اےآر،اے آئی سی ٹی ای پے اسکیل والوں کو بھی کرناٹکا حکومت نے ڈی اے میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،یہ اضافہ11 فیصد ہوگا۔سال2016 میں ترمیم شدہ یوجی سی،آئی سی اے آر،اے آئی سی ٹی ای پے اسکیل کے ملازمین کی بیسک تنخواہیں قریب17 سے18 فیصد ڈی اے میں اضافہ کیاگیاتھا،اب اس میں مزید ترمیم کرتے ہوئے یکم جولائی سے ڈی اے میں اضافہ کرنے کی بات کہی گئی ہے،ساتھ ہی ساتھ2020 جنوری یکم تا30 جون تک کے ڈی اے کی اضافہ قسطوں کو جاری کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔پچھلے20جولائی کو مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کی تنخواہ کے اضافے میں11 فیصدکا اضافہ کیاتھا،جسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے ملازمین نے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاسے ڈی اے میں اضافہ کرنے کی گذارش کی تھی۔یڈی یورپا نے فوری طورپر اس درخواست کوقبول کرتے ہوئے ڈی اے میں اضافہ کیاتھا،اب اس مہینے سے ڈی اے میں اضافہ ہوجائیگا۔