الہلال انگلش اسکول میں مختلف پروگراموں کاانعقاد

سلائیڈر

شیموگہ:۔الہلال انگلش اسکول لشکر محلہ شیموگہ میں یوم اردو، یوم تعلیم، یوم ٹیپو سلطان، اور یوم اطفال بڑے ہی اہتمام اور پُر جوش انداز میں منایا گیا، تلاوت قرآن اور نعت رسول کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پرپروفیسر سید شاہ مدارشریک رہے۔ انہوں نے اپنے تقریر میں تینوں اہم اور معزز شخصیات مولانا آزاد، علامہ اقبال، اور ٹیپو سلطان ؒ کے بارے میں بہت ہی تفصیل سے انکے اہم نکات پر باتیں رکھی اور ان تینوں کی علمی سمجھ اور دینی فکر اور ملک کو لیکر دل میں تڑپ اور جذبہ کیسا کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا تھا بہت ہی بہترین انداز میں پیش کیا اور اردو زبان کو سیکھنے اور دل میں اتارنے کی بات کہی ۔اور ادارے کے نائب صدر مختار سلیم نے صدارتی خطاب فرماتے ہوئے بچوں کے سامنے مختصر وقت میں پروگرام کے تحت بہت ہی ضروری اور بہترین باتیں رکھی۔ اس میں بچوں نے الگ الگ بہت ہی عمدہ پروگرامس پیش کئیے۔ اس موقع پر ادارے کے سکریٹری پرویز احمد اور نائب صدر مختار سلیم اور دیگر اراکین ادارہ اور اساتذہ اکرام موجود رہے۔