چکمگلورو:کانگریس لیڈرکے گھر پرآئی ٹی چھاپہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چکمگلورو:کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری اور ودھان پریشدکی سابق رکن گائیتری شانتے گوڈاکے گھر پر آج صبح انکم ٹیکس کے افسروں نے چھاپہ مارا۔اس دوران بنگلوروکے گھر کے علاوہ ان کے ملازمین کے گھر پربھی چھاپہ ماری کی گئی۔آئی ٹی افسروں نے گائیتری کے داماد،سنتوش،اسٹون کریشر کے دفتر پر بھی چھاپہ ماراگیاہے۔آج صبح آئی ٹی افسروں نے شادی کی کارکی طرح کارکو سنگار کرتے ہوئے ان کے گھرپر پہنچے ۔آنےوالے اسمبلی انتخابات کیلئے گائیتری شانتے گوڈاکانگریس کی ٹکٹ کی دعویدارہیں،ان کے گھر میں چھاپہ ماری کرنے پہنچے آئی ٹی افسروں کے خلاف گائیتری کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔اس چھاپہ مار ی کوسیاسی کھیل بتایاجارہاہےاور یہ بی جے پی کی چال کہی جارہی ہے۔