غیر معیاری کھانا کھانے سے26 طلباء اسپتال میں داخل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

تریکرے:۔چکمگلوروضلع کےتریکرے میں مرارجی ریسیڈینشیل اسکول میں غیر معیاری کھاناکھانے کی وجہ سے26 طلباء بیمارہونے کی واردات پیش آئی ہے۔شہرکے مرارجی دیسائی اسکول میں آج رات کاکھاناکھانے کے بچوں کو اُلٹیاں ہونے لگی جس کی وجہ سے بچوں کو فوری طورپر تعلقہ اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیا۔بچوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔اس بات کی اطلاع پاکر رکن اسمبلی ڈی ایس سریش اور متعلقہ محکموں کے افسران اسپتال پہنچے اور طلباء کی عیادت کی۔اس بات کی اطلاع پاکر بچوں کےو الدین بھی اسپتال پہنچے جہاں پرانہوں نے رکن اسمبلی سے تشویش کا اظہارکیا۔رکن اسمبلی سریش نے یقین دلایاکہ اس معاملے کی چھان بین ہوگی اور غیر معیاری کھانا دینےو الے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔مستقبل میں ایسی واردات پیش نہ ہو اس کیلئے بھی مناسب اقدامات اٹھائے جائینگے۔