بنگلورو :۔ملک اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی کے لئے عوام کے مفادات سے کچھ لینا دینا نہیں۔ ہندو یا مسلمان جو بھی ہو ان تمام کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر بی جے پی صر ف اور صرف اس کے ذریعہ اقتدارپر اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر اور چامراج پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہی۔جمکھنڈی میں ایکجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ تمام طبقات کو ساتھ میں لیکر آگے بڑھاجائے،جبکہ بی جے پی کی کوشش ہمیشہ سے دوسری سیاسی جماعتو ں کو توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ریاست کی ترقی کیلئے فکر مند رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ تمام برادران وطن کو ساتھ میں لیکر ریاست اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔ ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے پوری قوم کو شرمندگی اٹھانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو اس بار بھی شمالی کرناٹک کے بادامی اسمبلی حلقہ سے ہی انتخاب لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اس حلقہ سے سدارامیا کو از کم 50ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی ہونی چاہئے۔شمالی کرناٹک کیلئے بار بار آنے جانےکیلئے سدارامیا کو پریشانی کے بارے میں ضمیر احمد نے کہا کہ اس کیلئے مقامی لوگوں سے چندہ کر کے سدارامیا کیلئے ایک ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا،تاکہ وہ آسانی سے آجا سکیں۔
