سوشیل میڈیاپر نقلی سرکیولر،لوگوں میں کشمکش کی اُٹھی لہر

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔ریاست میں کسی بھی طرح کا لاک ڈائون نافذنہیں کیاگیاہے اور نہ ہی رات کا کرفیو پوری ریاست میں لاگوکیاجا ئیگا ۔ اس بات کی تصدیق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانےکی ہے ۔لیکن سوشیل میڈیاپر ایک سرکیولر زورشورسے گردش کررہاہے ،جس میں بتایاگیاہے کہ 3 مئی تک رات کا کرفیو نافذ کیاجائیگا،مگر وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ 3 مئی تک رات کا کرفیو جاری ہونے کی جو بات سامنے آئی ہے وہ سراسر نقلی سرکیولرہے،اس تعلق سے حکومت نے کسی بھی طرح کا سرکیولر جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ البتہ 20 اپریل کو وزیر اعلیٰ اورگورنر کی موجودگی میں خاص بیٹھک ہوگی جس کے بعد حکومت لاک ڈائون یا کرفیوکے سلسلے میں فیصلہ لے گی۔حکومت نے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ سوشیل میڈیا پر گردش کرنےو الے ہر سرکیولر صحیح نہ مانیں۔