سائبر کرائم کے واقعات کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں : کانگریس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر: فیس بک اور سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ کاروبار کرنے والےاکثر ہیاکرس کی ہراسانی کا شکار ہورہے ہیں اور آئے دن دھوکہ کھارہے ہیں۔ اس ضمن میں کارروائی کرنے کے بجائے پولیس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ الزام کانگریس کے سٹی یونٹ کے صدر آئی این سریش بابو نے لگایا ہے۔ انہوں نےمنگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ،واٹس ایپ،موبائل بیکنگ اور دیگر ویب سائٹس کے ذریعے سائبر کرائم میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔لیکن نہ تو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آگاہی پیدا کی جارہی ہے اور نہ ہی جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔اس کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی جانب سے ساگر میں مختلف مراحلوں میں وسیع پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنےکا کام جائیگا۔اراکین نے بتایا کہ حال ہی میں فیس بک اکاونٹ ہیک کرکے پیسوں کی مانگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اگر کوئی رقم ادا نہیں کی جاتی ہے تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ انکےاکاؤنٹ میں موجود تصاویر کا ویڈیو بنائیںگے اور فحش انداز میں پیش کریں گے جس کی وجہ سے انکی عزت نیلام ہوجائیگی۔ یہ معاملات دن بہ دن بڑھ رہےہیںکئی لوگوں نے اسکی شکایتیں بھی کی ہیںاور کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی ذاتی وقار پر بدنامی کی مہر لگنے سے بچانے کیلئے ایسے مجروں کی ہراسانی کو شکایت کیے بغیر خاموشی سے برداشت کرلیتے ہیں۔ مزید بتایا کہ پیسے کھو دینے والے بہت سےلوگ عزت کھونے کے خوف سے شکایت بھی نہیں کرتے ہیں۔ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ شکایت درج کرنے کیلئے شیموگہ کےسائبر کرائم تھانے جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ ہمارے ملک میں شکایات درج کرنا اتنا آسان کام بھی نہیں اسی وجہ سے لوگ اپنے تمام پیسے کھونے کے باوجود اسٹیشن سے دور ہیں۔اس موقع پر یوتھ کانگریس صدر اشوک بیلور، میونسپل اپوزیشن لیڈر گنپتی، پروین بنکر، سنتوش وغیرہ موجودتھے۔