شیموگہ:۔ریاست میں تجارت کیلئے مخصوص مقام رکھنے والے سونا گروپس کی جانب سے شہرمیں ایک اور شاہی پیشکش کی گئی ہے جس میں شاہانہ وپُر ذوق مزاج کے لوگوںکیلئے "برلن اووک” نامی فرنیچر کا شوروم کاآغاز کیاگیاہے۔اس شوروم کا افتتاح شیموگہ میونسپل کارپوریشن کی مئیر سونیتاانپا نے کیا ہے۔افتتاح سونیتاانپا کے ذریعے ہونے کے باوجودمبارکبادی وکشش کا مرکز شوروم کے مینجنگ ڈائریکٹر اقبال حبیب سیٹھ ہی رہے۔ "برلن اووک”ہندوستان کا ایسا اُبھرتی ہوئی فرنیچر بنانے والی کمپنی ہے جو انٹرنیشنل سطح کے ڈیزائنس ہندوستان میں معقول قیمتوںمیں فراہم کرتی ہے۔شہرکے ساگر روڈ پر بنائے گئے وسیع وعریض شوروم میں بہترین وعمدہ اقسام کے فرنیچرس موجودہیں۔بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہونے والے فرنیچر جس میں ڈائننگ سیٹ،سوفہ سیٹ،آفیس فرنیچرکے علاوہ گھرکی سجاوٹ کیلئے خوبصورت و دلکش فرنیچرس دستیاب ہیں۔واضح ہوکہ برلن اووک انٹرنیشنل برانڈہے۔اس افتتاحی تقریب میں کینرا بینک کے ڈجی ایم سندیپ رائو، ضلع پنچایت ممبر کانتیش،رائل اووک کے چیرمین سبرامنیم،مینجنگ ڈائریکٹر منتھن سبرامینم،سی ای اووینوگوپال نیئر، کرن چبریا،برلن اووک کے ہیڈ تمیا کوٹریا،سونا گروپس کے ڈائریکٹر حاجی سلیمان سیٹھ سمیت دیگر افراد موجودتھے۔
