بنگلورو میں فلسطین کی حمایت میں خاموش احتجاجی مظاہرہ:پولیس نے درج کیا مقدمہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بنگلورو کے ایم جی روڈ پر فلسطین کی حمایت میں کے دن جو خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس لئے کی گئی ہے کہ مظاہرین نے اجازت حاصل کیے بغیر ہی خاموش احتجاجی ریلی نکالی تھی ۔ خیال رہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شہر میں صرف فریڈم پارک میں ہی احتجاجی مظاہرا منعقد کرنے کی اجازت ہے مگر فلسطین کی حمایت میں پوسٹرس اور پلے کارڈس اٹھائے ہوئے 100 سے زائد افراد نے چرچ اسٹریٹ پر خاموش احتجاجی مظاہرا کیا تھا جس کی وجہ سے راہگیروں کو تکلیف پیش آنے کی شکایت ملنے پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188، 149 ، 283 ، 290 اور 291  کے تحت مظاہرین کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے پوسٹروں پر فلسطینی جھنڈے کے انداز میں خربوزہ کی تصاویر بنائی تھیں اور خربوزے کو آزاد کرو” کا پیغام شائع کیا تھا ۔ ایم جی روڈ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب چرچ اسٹریٹ پر دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک سیکڑوں لوگ جمع ہوئے تھے اور پوسٹرس کے ساتھ ریالی نکالی گئی تھی ۔