داونگیرے:۔ شہر داونگیرے میں سال 2007کو مفتی انیس الرحمن کی صدارت میں قائم ہوئی جمعیت علماء شاخ اپنے مشن پر کامیاب سفر کرتے ہوئے شہرکے اطراف و اکنا ف کے علاقوں میں اپنی ایک پہچان پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔جمعیت کی جانب سےغریب مستحق لوگوں کو ماہانہ راشن ، ہونہار طلباء و طالبات کو اسکالر شپ ، لاوارث میتوں کی تدفین ،بارش سیلاب متاثرین کو راحت کاری کے کام میں مالی تعاؤن ،کے ذریعہ انسانوں کی خدمت میں مصروف تنظیم جمیعت علماء شاخ داونگیرے سماجی خدمات میں ضلع کی ایک مثالی تنظیم واقع ہوئی ہے ، سال دو ہزار تیرہ کے بعد اس تنظیم کی جانب سے کئی ایک مدارس مکاتب کا قیام عمل لایا گیا اور اکثر مساجد مکاتب میں تفسیر قرآن کی مجالس کا اہتمام بھی جاری ہے ، ان مجالس سےسینکڑوں لوگ مستفیض ہورہے ہیں ۔اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جمعیت علماء شاخ داونگیرہ کے موجودہ صدر مولانا سمیع اُللہ قاسمی نے کہاکہ پچھلے دو سالوں میں جان لیوا وبا کورونا کی وجہ انسان بہت زیادہ پریشان ہوئے اور اب تک سنمبھل نہیں پارہے لوگوں کے روز گا ر اس وبا سے متاثر ہوئے،جمیعت نے شہر کی آبادی میں سے کسمپرسی کا شکار غریب لوگوں کی نشاندہی کے ساتھ انہیں ماہانہ پابندی سے راشن مہیا کرانےکا کام کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ جمعیت نے ایک دارلقضاء بھی قائم کیا ہے جہاں لوگوں کو احکامِ شریعت کی روشنی اپنے مسائل کے حل کے لئے آسانی ہوئی ،کورونا وبا سے لاک ڈاؤن کے موقع پر ریاست میں پہلی تنظیم جس نے اس بھیانک وبا کا شکار لوگوں کو جو آکسیجن کی کمی سے پریشان ہورہے تھے اُنہیں تنظیم کی جانب سے مفت آکسیجن کی سربراہی کا کام انجام دیا گیا۔اس موقع پر ضلع ایس پی نے تنظیم کی اس دور اندیشی اور سوچ کی سراہنا کی آکسیجن کی فراہمی کا سلسلہ سابق رکن، کونسل کے عبد الجبار و ضلع ایس پی ہنومترایا کے ہاتھوں افتتآح عمل لایا گیا تھا۔کورونا وبا کی روک تھام میں لوگوں کو ضلع انتظامیہ و حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے نافذ ضوابط پر عمل پیرا کرانے میں بھی تنظیم نے کافی جدوجہد کی آج حالات کچھ سازگار ہیں مگر پھر بھی عوام کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ مزید سمیع اللہ قاسمی نے بتایا کہ جمعیت کی جانب سے ایمبولنس کی سہولت کا بھی انتظام کے تعلق سے جمعیت کوشش میں مصروف ہے ۔ریاست میں یہ پہلی تنظیم ہے کہ جس نے2013 سے مسلسل اب تک یوم آزادی کے تعلق سے باقاعدہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،علاوہ قوم کی بہن بیٹوں کی ایمان و عصمت کے تحفظ کے تعلق سے تنظیم پوری طرح اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے تحفظ برائے ایمان خواتین کے جلسے وغیرہ منعقد کرتے ہوئے دور حاضر میں دشمنانِ اسلام کی جانب سے قوم کی بہن بیٹیوں پر غلط سوچ کا ادراک کرنے میں مشغول ہے ۔جمعیت علماء ملک اور مسلمانوں کےعلاوہ ملک کی دیگر اقلیتوں و پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل اورحقوق کی بازیابی کیلئے اپنے قیام کے پہلے دن سے مسلسل جدو جہد میں مصروف ہے، اسی مناسبت سے اگلے دنوں شہر میں ایک شاندار اجلاس منعقد ہے جس میں ریاست کے معروف علمائے کرام اپنے خطاب سے اُمت مسلمہ میں بے حیائی اور عریانیت اور دُشمنان، اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے قوم کی کی بہن بیٹیوں کے ایمان و عصمت کی نگہبانی کی کوشش کرینگے۔یہ سارے کام جمعیت شہرکے اطراف واکناف کے صاحب استطاعت لوگوں کے مالی تعاؤن سے انجام دیتی ہے ۔
