شیموگہ:۔شیموگہ پولیس کو ضلع کے مختلف مقامات پر چوری کی گئی سپاری کو ضبط کرنے میں بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے،ساتھ ہی ساتھ چوری کرنےو الے چوروں کوپولیس نے گرفتارکیاہے۔ساگر دیہی پولیس تھانے کے حدودکے بلسگوڈو دیہات کے ساکن مدھوکر کے گودام سے دولارام نامی شخص کو 25500 کلو وزنی 350 سپاری کے تھیلے گجرات کے احمدآبادکو روانہ کیاگیاتھا،لیکن یہ سپاری اصل مالک کوپہنچنے کے بجائے ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو اغواء کرتے ہوئے مدھیہ پردیش اور گجرات کےمختلف مقامات پرسپاری کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔جب ٹرک لاپتہ ہونے کی اطلاع مدھوکر کوہوئی تو انہوں نے اس تعلق سے ساگر رورل پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایا ۔ پولیس نے اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیم کی تشکیل کی جس میں ساگر پولیس تھانے ہیڈ کانسٹیبل ثناء اللہ،ہیڈکانسٹیبل شریدھر،روی کما ر ہنومنتا جمبو،پراوین کمار شامل تھے،اس ٹیم کی قیادت ساگرتھانے کے انسپکٹر پراوین کمار اور کارگل پولیس تھانے کے سب انسپکٹر تروملیش کررہے تھے ۔ایس پی متھون کمار،اڈیشنل ایس پی وکرم آمٹے،اےا یس پی روہن جگدیش کی قیادت میں چھان بین شروع ہوئی۔ملزمان کی تلاش میں پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر،گجرات، مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں تلاشی مہم شروع کی۔قریب15 شہروں میں ٹیکنیکل بنیادوں پر تلاشی مہم کی گئی تھی جس کے بعد یہ پتہ چلاکہ اندورکا رہنے والارزاق خان اس معاملے میں ٹرک کو اغواء کرنے والا ڈرائیورہے،اس کی گرفتاری کے بعد تیجوسنگھ (ڈرائیور)مدھیہ پردیش، انیس عباسی مدھیہ پردیش کو بھی گرفتارکیاگیاہے۔ملزمان سے قریب 1 کروڑ42 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیت کی سپاری ضبط کی گئی ہے ، جبکہ اس واردات کو انجام دینے کیلئے استعمال کی گئی ٹرک کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔یہ ملزمان مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،راجستھان کے مختلف علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دئیے ہوئے ہیں۔ملزم ن کے خلاف دفعہ 420،448کے تحت معاملہ درج کیاگیا ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی ایس پی متھون کمارنے اہلکاروں کو سراہاہے۔
