چنگیری:۔شہروں کے بعددیہاتوں کا رخ کر رہی کورونا کی وبا ء سے یہاں کے لوگوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی جانب ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کے ضوابط میں تبدیلی لاتے ہوئے کچھ ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کےکنوینر ، چنگیری ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے اعزازی صدر و سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نائب چیرمن اوردوا بیج کھاد کے معروف تاجر کے سراج احمد نے کیا۔انہوںنے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علاقوںمیں کوروناکے علاج کاانتظام نہ کہ برابرہے اور یہ مہلک وبا شہروں سےدیہی علاقوںکا رخ کررہی ہے،جس کی وجہ سےدیہاتوں میں لاک ڈائون ہونے کے باوجود بھی لوگ گھروں سے باہرنکل کر گھوم رہے ہیں۔ایسے میں حالات میں حکومت و ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ جو افسران کوویڈ کنٹرول پر تعینات ہیں انہیں پیٹرول بنک میں ڈیزل پیٹرول بھرنے کا پاس جاری کریں اور پاس کے بغیر کسی بھی سواری کو پٹرول ڈیزل کی سہولت نہ دی جائے،اگر ان احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو آنگن واڑی کارکنان،پی ڈی اوس کو اختیاردیاجائے کہ ایسے افراد کے خلاف جرمانہ عائد کریںاور پولیس بھی ایسے افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
