بنگلورو:۔سال23-2022 کے پی یو سی سال دوم کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیاگیاہے،پی یو بورڈنے کہاکہ 9 مارچ سے29 مارچ 2023 تک یہ امتحانات ہونگے۔9مارچ کو کنڑااورعربی زبان کاامتحان ہوگا،،11 مارچ کو حساب اور ایجوکیشن کا امتحان ہوگا،13 مارچ کوایکنامکس کاامتحان ہوگا جبکہ14 مارچ کو کرناٹک سنگیت، ہندوستانی سنگیت،سائیکولوجی،کیمسٹری اور بیسک ماتھس کاامتحان ہوگا۔15 مارچ کو تمل،تلگو،ملیالم،مراٹھی،اردو،سنسکرت اور فرنچ زبان کاامتحان ہوگا۔16 مارچ کو بزنس اسٹیڈیز اورلاجک کاامتحان رہے گا،17 مارچ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی،رئیٹل،آٹو موبائل،ہیلتھ کیر ،بیوٹی اینڈ ویلنس کاامتحان ہوگا،18 مارچ کوجغرافی اور بیالوجی کاامتحان منعقد ہوگا،20 مارچ کوفزکس اور ہسٹری کاامتحان ہوگا،21 مارچ کو ہندی کاامتحان لیاجائیگا،23 مارچ کو انگلش کاامتحان ہوگا،25 مارچ کوپالیٹیکل سائنس،اسٹاٹٹیکس کاامتحان ہوگا،26 مارچ کو آپشنل کنڑا،اکائونٹس،جیالوجی،ہوم سائنس کاامتحان رہے گا،29 مارچ کو سوشیلوجی،کرنٹ ایفرئرس اور کمپیوٹر سائنس کاامتحان ہوگا۔
