نوجوانوں پر کورونا کاحملہ : رواں ماہ 18 سے 30 سال کی عمرکے 26 فیصد نوجوان کورونا سے ہوئے متأثر 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔کورونا کی دوسری لہر نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہے جس کی گواہی حکومتی اعداد و شمار دے رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کے بعد سے ملک میں 26 فیصد مریض، جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، ان کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان تھی۔حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی سے 7 مئی کے درمیان متاثرہ مریضوں میں سے 26.58 فیصدی مریض کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ 8 مئی سے 14 مئی کے درمیان یہ تعداد 25.89 فیصد تھی، اس کے بعد 15 سے 21 مئی کے درمیان متاثرہ افراد میں سے 25.64 فیصد کی عمر18 سے 30 سال کے درمیان تھیں ںاور 22 سے 25 مئی تک یعنی اگلے تین دن ، 25.60 فیصد متاثرہ افراد اس عمر کے گروپ میں شامل تھے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لئے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ تاہم اس دوران کورونا وائرس نے 10 فیصد سے کم بچوں اور نوعمر لڑکوں کو متاثر کیا ہے، یکم مئی اور 7 مئی کے درمیان کل کیسز میں سے 7.82 فیصد اس عمر گروپ کے تھے۔ پچھلے تین دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 8.73 فیصد ہوگئی ہے۔واضح ہو کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر سست ہے ، لیکن ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار کو عبور کررہی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس عرصے میں 4172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔