اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 سگے نوجوان فلسطینی بھائیوں سمیت 3 شہید

انٹرنیشنل نیوز

غزہ:۔فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی سگے بھائی تھے۔مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب نیتن یاہو کے زیر قیادت اقتدار سنبھالنے والی زیادہ انتہا پسندانہ تعارف رکھنے والی حکومت کی آمد سے پہلے یہ فوجی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔دو سگے نوجوان فلسطین بھائیوں کو کفر عین کے علاقے میں فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے، ان دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمان الریماوی عمر 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی عمر 21 سال معلوم ہوئے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے فوری طور پر ان دو بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی وجہ یا جواز نہیں پیش کیا ہے۔ دوسری جانب ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری جس کی وزارت صحت نے ابھی تصدیق کی ہےکہ سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر اسے شہید کیا ہے۔اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 125 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بھی مغربی کنارے میں اسرائیل نے 3000 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے ۔