یادگیر:۔کرناٹک میں ٹیپو سلطان اور ساورکر کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں یادگیر ضلع میں ٹیپو سرکل کا نام بدل کر ساورکر سرکل کر دیا گیا۔ اس کے بعد یہاں شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں ٹیپو سرکل پہنچ کر احتجاج کیا ۔کرناٹک میں ٹیپو سلطان اور ساورکر کو لیکر تنازعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے شیموگہ میں یوم آزادی پر دونوں کے پوسٹروں کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ یوم آزادی کے موقع پر کرناٹک کے شیموگہ میں ساورکر اور ٹیپو سلطان کے ہولڈنگس کو لے کر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
