طالب العلم کو قصاب کہناکوئی بڑی بات نہیں:ناگیش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کلاس روم میں طالب العلم کو ایک پروفیسرکی جانب سے قصاب کہنے کی بات کو لیکر ریاست میں جو تنقید ہورہی ہے اس پر ریاست کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہاہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا سے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کئی دفعہ لوگوں کو الگ ناموں سے پکارتے ہیں،تم کیوں روان کی طرح برتائو کررہو،تم شکونی کی طرح ہو، ایسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں،لیکن قصاب کے نام سے پکارنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔حالانکہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے انہیں سسپنڈ بھی کیاگیاہے،مگریہ معاملہ قومی سطح پربحث بناہواہے،ایسا کیوں ہورہاہے مجھے نہیں معلوم۔اسی دوران منگلورو انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی نے وضاحت کی ہے کہ ہم نے قصوروار پروفیسرکوتحقیقات مکمل ہونے تک کلاس نہ لینے کی ہدایت دی ہے،ہمارے کیمپس میں بدامنی کو ہم ہرگزبھی برداشت نہیں کرینگے اوریہ ادارہ بین المذاہب کا مرکزہے اور ہم اتحاد چاہتے ہیں اور آئین کے مطابق یہاں پر سب کو یکساں درجہ حاصل ہے۔