بھدراوتی:۔تعلقہ کے دونباگھٹہ گرام پنچایت میں آج شام معصوم بچہ کُتے کی درندگی کا نشانہ بنا اور اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھاہے۔یہ واقعہ آج شام دونبا گھٹہ(دھرم گھٹہ) میں پیش آیا ہے ، جہاں پر سید نصراللہ نامی شخص کا چار سالہ بیٹا سید مدنی گھر کے آنگن میں کھیل رہا تھا ، اس دوران کُتوں کا جھنڈ بچے پر لپک پڑا اور بچے پر جان لیواحملہ کردیا۔اسی وقت بچے کے والد موقع پر پہنچے اور کُتوں سے بچاکر اسپتال کی جانب لوٹ پڑے،مگر بچہ جاں بحق ہوگیا۔اس واقعے کے بعد گائوں میں انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کااظہارکیاجارہاہے اور کُتوں پر قابونہ پانے کی وجہ سے انتظامیہ پر غصہ جتایاجارہاہے۔اس موقع پر کے جی این کمیٹی کے صدر اسداُللہ نے تعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ کُتوں پر قابوپانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔اس سے پہلے کہ لوگ سڑکوں پر اتریں۔
