دہلی:۔اڈانی کمپنی کے ذریعے این ڈی ٹی وی انڈیاکی خریداری کے بعد سینئرگروپ ایڈیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کےبعد معروف صحافی رویش کمارنے آج یوٹیوب پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اہم گزارش کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ بھارت کے جمہوری نظام کو شدید خطرہ پیدا ہواہے،ایسے میں سوال کرنےوالے صحافیوں کی تائیدکیلئے عوام کو آگے آناہوگا۔اب عوام ہی میڈیاہائوزکے طورپر کام کرسکتے ہیں اور عوام سے ہی یہ امید لگائی جاسکتی ہے،اب تمام ایڈیٹرس سے بڑھ کر ایڈیٹر عوام ہیں،ایسے میں گودی میڈیاکے خلاف جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے اورایسی غلامی کوختم کرنے کی ضرورت ہے،ورنہ ملک کاجمہوری نظام زیادہ دن تک باقی نہیں رہےگا۔اپنے جیب میں ڈالر ڈال کر آپ کے جیب میں چار آنے ڈالنے والے اب ہر چیز پر اپناکنٹرول کررہے ہیں،ایسے میں لوگوں کو بیدارہوناہوگا۔ مزید انہوں نے کہاکہ عدلیہ کمزورہونے کے بعد اور برسرِاقتدارلوگ میرے خلاف ہونے کے بعد اس ملک کی عوام نے میراساتھ دیاہے، میں اپنے تمام سامعین کیلئے کچھ نہ کرسکااب میں اپنے یوٹیوب چینل او رفیس بک پیج کے ذریعے سے کام کرنا چاہ رہا ہو ں ، لوگ اس جدوجہدمیں میرا ساتھ دیں۔ ویڈیوکے آخرمیں انہوں نے کہاکہ نمسکار میں رویش کمار۔
