ساگر:۔ساگر شہر میں ہم آہنگی اوردوستانہ ماحول کی تعمیر میں احمد علی خان کا تعاون بہت بڑا ہے۔اس بات کا اظہار رکن اسمبلی ایچ ہڑتال ہالپانےکیا ہے۔ انہوں نےاتوار کو وفات پانے والے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق میونسپل صدر احمدعلی خان کی رہائش گاہ نہرونگر میںملاقات کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ احمدعلی خان ایک منفرد شخصیت تھے۔میں کالج کے زمانے سے احمد علی خان کو جدوجہد کرتے ہوئے دیکھ کر بڑا ہوا ہو ں ۔ بہترین معاشرے اور بہترین شہر کی تعمیر میں ان کی دلچسپی آج کے نوجوان لیڈروں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ میں نےرکن اسمبلی بننے کے بعد ان کے ساتھ شہر کی تعمیر کے بارے میں بہت سے مشورے سنے اور اپنائے ہیں۔ احمد علی خان، بی ایس چندر شیکھر، کملاکشا پنڈت، ایس ایس کمٹا، تکارام شیٹر، جی آر جی نگر، کے ایم لنگپا، بھوجپا اور باپٹ سمیت بہت سے بزرگوں نےساگرکو ایک نظم ونسق والااورمنظم شہر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ احمد علی خان ایک ایمانداراوروفادار کانگریسی کارکن تھےاوروہ ساگر تک ہی محدود رہے ۔اس موقع پر میونسپل صدر مدھورا شیوانند، بی جے پی ضلع صدر ٹی ڈی میگھراج، میونسپل کونسل ممبر ستیش کے، احمد علی خان کے ارکان خاندان مہرعلی خان، امام صاب، متین علی خان، اصغر علی خان، محسن علی خان اور دیگر موجود تھے۔
