شرالکوپہ:۔مرکزی حکومت نےحال ہی میں یہ پری میٹرک اسکالرشپ پہلی تا آٹھویں جماعت تک منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ کہ صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو سکالرشپ دی جائے گی حکومت کے اس اقدام سے سے لاکھوں طلبا اسکالرشپ سے محروم ہوسکتے ہیں۔ حکومت کے اس اعلان کے خلاف آج سٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شرالکوپہ نے اپنا احتجاج درج کرایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اس اعلان کو واپس لے لے اور اسکالرشپ کو بحال کرے۔اس موقع پر ایس آئی او کے ضلعی صدر عتیق الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم انتہائی افسوس ناک ہے دستوری و جمہوری حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر فرد کو تعلیم فراہم کراے لیکن لیکن افسوس کہ مرکزی حکومت اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سےاس طرح کی حرکتیں کر رہی ہے۔ آپ نے وزیر تعلیم بی سی ناگیش سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور پھر سے سکالرشپ کو بحال کرایں۔ ایس آئی او کے صدر مقامی امین الحسن اور سیکریٹری عبدالرحمن نے یہاں کے معاون تحصیلدار کو یادداشت پیش کی اس موقع پر پر تنظیم کے کارکنان محمد فصیح الدین، بلال ،آمین، لعیق انجم وغیرہ موجود تھے۔
